پٹنہ،19؍اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)بہارکے نائب وزیراعلیٰ سشیل کمار مودی نے کہاہے کہ انہوں نے ایسا کبھی نہیں کہا کہ اس ریاست کو خصوصی ریاست کا درجہ دیئے جانے کی ضرورت نہیں ہے۔یہاں سماجی اور تعلیمی اسٹیڈی انسٹی ٹیوٹ میں منعقد ایک بحث میں حصہ لیتے ہوئے سشیل کمارنے کہاکہ میں نے کبھی نہیں کہا کہ بہار کو خصوصی ریاست کا درجہ دیئے جانے کی ضرورت نہیں۔انہوں نے کہاکہ میں نے تو یہ کہا تھا کہ 14 ویں فنانس کمیشن کی جو رپورٹ ہے، اس میں اس نے خصوصی درجہ اور دیگر ریاستوں کے فرق کو ختم کر دیا۔سشیل نے کہا کہ پچھلی یو پی اے حکومت کی مدت کے دوران جب آندھرا پردیش اور تلنگانہ کی تقسیم ہو رہی تھا، اس وقت اپنے وعدے کے مطابق آندھرا پردیش کو خصوصی ریاست کا درجہ دیا گیا۔ایک بحث میں حصہ لیتے ہوئے سشیل کمارمودی نے کہا کہ اس وجہ ہمارا مطالبہ (بہار کو خصوصی ریاست کا درجہ دیئے جانے) جائزہے، لیکن جو حالات آگئے ہیں اس کے لیے اب خصوصی ریاست کے درجہ کی کوئی مخالفت نہیں کرسکتاہے۔